چوتھاT20:ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 21رنز سے ہرا دیا

چوتھاT20:ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 21رنز سے ہرا دیا

کیرن پولارڈ کی جارحانہ بیٹنگ اور ڈیوائن براوو کی شاندار بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 21رنز سے ہرا کر سیریز دو دو سے برابر کرلی ، فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا ۔سینٹ جارج میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں ہوم ٹیم کے اوپنر ِلنڈل سیمنز نے ہاتھ دکھائے ،34 گیندوں پر 47رنز بنائے ، لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرتی رہیں ، پھر کپتان کیرن پولارڈ نے جارحانہ اننگز کھیلی ، 5 چھکے لگائے اور 25گیندوں پر 51رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 6 وکٹ پر 167 رنز تک پہنچا دیا۔جواب میں جنوبی افریقہ کے کونٹین ڈی کوک نے تو شاندار بیٹنگ کی لیکن دوسرے اینڈ سے کوئی ان کا بھرپور ساتھ نہ دے سکا، ڈی کوک کی 60 رنز کی اننگز براوو نے ختم کی ۔براوو نے صرف 19 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا اور اپنی ٹیم کو 21رنز سے فتح دلا دی ، سیریز کا پانچوں اور فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا