اداکارہ عائزہ خان نے ملکۂ ترنم میڈم نور جہاں کا روپ دھار کر مداحوں کے دل جیت لیے

اداکارہ عائزہ خان نے ملکۂ ترنم میڈم نور جہاں کا روپ دھار کر مداحوں کے دل جیت لیے

خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے ملکۂ ترنم میڈم نور جہاں کا روپ دھار کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔عائزہ اپنے نئے پراجیکٹ میں ’گیتی‘ کا کردار ادا کریں گی، جس کے لیے انہوں نے میڈم نور جہاں سے مشابہہ روپ اختیار کیا۔

بعد ازاں میڈم نور جہاں کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عائزہ خان نے کہا کہ ’میں نے جب میڈم نور جہاں جیسا روپ اختیار کرکے خود کو آئینے میں دیکھا تو میں حیران تھی۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ایک صدی بعد بھی کوئی میڈم نور جہاں جیسا نہیں بن سکتا لیکن اس خاص لمحے میں نے جب خود کو آئینے میں دیکھا تو ان کا ایک حصہ خود میں محسوس کیا اور میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے۔