الخدمت فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفیصل کلب نے فرینڈز کلب کو 0-5 سے ہرا دہا

الخدمت فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفیصل کلب نے فرینڈز کلب کو 0-5 سے ہرا دہا

اسلام آباد :الخدمت فٹ بال ٹورنامنٹ میں الفیصل کلب نے فرینڈ ز کلب کو 0-5 سے ہرا دہا۔ گذشتہ روز آئی ٹین فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں الفصیل کلب کی جانب سے تمام گول کھیل کے پہلے ہاف میں کئے گئے اور فرینڈز کلب کے کھلاڑی کوئی بھی گول نہ کرسکے ۔

فاتح ٹیم کی جانب سے بلال اصغر کاشی اور اسد نے دو، دو گول جبکہ آفریدی نے ایک گول کیا۔ الفیصل کلب کے صدر محمد شدیر نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ الفیصل کلب کے کھلاڑی ٹورنامنٹ میں آئندہ میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں