اسپینش فٹبال لیگ: ایتھلیٹک کلب نے الاویز کو ایک صفر سے شکست دے دی

اسپینش فٹبال لیگ: ایتھلیٹک کلب نے الاویز کو ایک صفر سے شکست دے دی

ایتھلیٹک کلب کی ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچ میں شروع ہی سے جارح انداز اپنایا ہواتھا ، تاہم ٹیبل پر سیکنڈ لاسٹ پوزیشن پر موجود الاویز کی ٹیم نے بھی بھرپور مزاحمت جاری رکھی۔

 اسپینش فٹبال لیگ: بارسلونا نے لیوانٹےکو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3 صفر سے شکست دیدیکھیل کے9ویں منٹ میں ایتھلیٹک کو برتری حاصل کرنے کا موقع ملا لیکن راول گارشیا پنالٹی پر گول نہ کرسکے ، اسکے بعد بھی ایتھلیٹک کی ٹیم گول کی کوشش کرتی رہی اور بالاآخر پہلا ہاف ختم ہونے سے قبل گارشیا نے ہی گیند کو جال کی راہ دکھاکر اپنی ٹیم کو برتری دلادی ۔44ویں منٹ میں ملنے والی یہ برتری فیصلہ کن ثابت ہوئی کیوں کہ اس کے بعد کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔واضح رہے کہ لا لیگا کے ایکشن سے بھرپور مقابلے پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔