تحقیقی اداروں کے کلچر کو فروغ دیناہوگا:سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کیپٹن (ر)ثاقب ظفر

تحقیقی اداروں کے کلچر کو فروغ دیناہوگا:سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کیپٹن (ر)ثاقب ظفر

لاہور1ستمبر... سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کیپٹن (ر)ثاقب ظفرنے کہاہے کہ تحقیقی اداروں کے کلچر کو فروغ دیناہوگا۔انہوں نے یہ بات فٹ اینڈ ماؤتھ ریسرچ سنٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس کامقصد ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے حوالے سے محکمانہ کارکردگی کاجائزہ لیناتھا۔ادارہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹرراشد نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک نے ہدایت کی کہ دیگر ریسرچ انسٹیٹیوٹس کی شمولیت سے جدید تقاضوں اور فیلڈ کی ضروریات کے مطابق تحقیقی موضوعات کاانتخاب کیاجائے تاکہ مؤثر اورمفید پیشہ ورانہ امور کی بروقت انجام دہی ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ ریسرچ سنٹرز فیلڈ میں موجود مسائل کو مدنظررکھتے ہوئے مربوط کاوش سرانجام دیں۔

سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کیپٹن (ر)ثاقب ظفرنے مختلف تحقیقی اورترقیاتی سکیموں میں خصوصی دلچسپی کااظہار کیا۔ بعدازاں سیکرٹری لائیوسٹاک نے فٹ اینڈ ماؤتھ ریسرچ سنٹر کے مختلف سیکشنز کاتفصیلی جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ ایس او پیز کو مدنظررکھتے ہوئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ریسرچ کی جائے تاکہ مویشیوں کو منہ کھربیماری سے محفوظ کرتے ہوئے ملکی برآمدات کے اہداف مکمل کئے جاسکیں۔

سیکرٹری لائیوسٹاک کیپٹن (ر)ثاقب ظفر نے فت اینڈ ماؤتھ ریسرچ سنٹر میں پودا بھی لگایا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ) خالد محمودچوہدری سمیت ڈائریکٹرجنرل(ریسرچ)ڈاکٹرمحمداقبال، ڈائریکٹرجنرل(توسیع) ڈاکٹرمنصوراحمد،ڈائریکٹرجنرل (پروڈکشن)ڈاکٹرنویدنیازی اورڈائریکٹرویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈاکٹرسجاد نے شرکت کی۔