ترجمان پنجاب حکومت و پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن محمد ندیم قریشی کا بڑا اعلان

ندیم قریشی نے مظفرگڑھ میں زیادتی سے انکار پر فائرنگ کا نشانہ بننے والے بچے کی ہر طرح کی مدد کا اعلان کردیا ندیم قریشی نے مظفرگڑھ کے متاثرہ بچے کو مالی اور قانونی امداد فراہم کردی

ترجمان پنجاب حکومت و پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن محمد ندیم قریشی کا بڑا اعلان

لاہور : ترجمان پنجاب حکومت و پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن محمد ندیم قریشی کا بڑا اعلان۔ندیم قریشی کی طرف سے مظفرگڑھ میں زیادتی سے انکار پر فائرنگ کا نشانہ بننے والے بچے کی  امداد۔ندیم قریشی نے نشتر ملتان میں مظفرگڑھ میں زیادتی سے انکار پر فائرنگ کا نشانہ بننے والے بچے اور اسکے والد سے ملاقات کی اور متاثرہ بچے کو جیب سے مالی اور قانونی امداد فراہم کردی۔ندیم قریشی نے ظلم کا نشانہ بننے والے بچے کی ہر طرح کی امداد کا اعلان کیا۔ندیم قریشی نے بچے کے والد کی اپنی جیب سے مالی معاونت کی۔ندیم قریشی نے اپنے خرچے پر دو وکلاء کی خدمات متاثرہ بچے کو فراہم کردیں۔

ندیم قریشی نے اعلان کیا کہ مظلوم بچے کی ہر طرح سے معاونت کروں گا۔ ترجمان پنجاب حکومت نے یقین دہانی کروائی کہ سفاک ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے, نشان عبرت بنائیں گے۔ندیم قریشی نے کہا کہ کیس کی خود پیروی کر رہا ہوں اور ملزمان کو سزاتک کرتا رہوں گا۔مظفرگڑھ کے علاقہ بیٹ میر ہزار میں سفاک ملزموں نے زیادتی سے انکار پر بچے کی حساس جگہ پر فائر مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔