صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن خان لغاری کا دورہ نالہ پلکھو سیالکوٹ

اس موقع پر صوبائی وزیر نے محکمہ آبپاشی کے عملے کی طرف سے کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر ریلیف کیمپس کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا

صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن خان لغاری کا دورہ نالہ پلکھو سیالکوٹ

لاہور : صوبائی وزیر آبپاشی محمد محسن خان لغاری نے آج نالہ پلکھو (سیالکوٹ) کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایریگیشن لاہوراور ایکسیسن ایریگیشن سیالکوٹ بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے محکمہ آبپاشی کے عملے کی طرف سے کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر ریلیف کیمپس کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ محکمہ آبپاشی پنجاب کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے اور نہروں کے حفاظتی پشتوں کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ نالوں کی صفائی میں سر گرم عمل ہے تا کہ پانی کے بہاؤ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔