حکومت صنعتی ترقی کے لیے ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان

حکومت صنعتی ترقی کے لیے ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی ترقی کے لیے ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کر رہی ہے، سرمایہ کاروں کے لیے ہرممکنہ آسانی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سپیشل اکنامک زونز میں مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آسانی کے لئے ون ونڈو سروسز پورٹل کے قیام میں عملی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ون ونڈو سروسز کے قیام کے لیے جامع حکمت عملی کے بارے میں بتایا گیا۔اجلاس میں متعلقہ اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرمایہ کاری بورڈ کے تحت ون ونڈو سروسز پورٹل کا قیام سرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لیے عمل میں لایا جا رہا ہے، پورٹل نہ صرف انتظامی اور قانونی منظوریوں کے حصول بلکہ صنعتوں کو سہولیات کی فراہمی میں بھی معاونت کرے گا۔اس کے لیے متعلقہ محکموں کو دو مرحلوں میں پورٹل میں شامل کیا جا رہا ہے، پورٹل میں کاغذی کارروائی اور ڈیجیٹل منظوریاں شامل ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ پورٹل میں نہ صرف وفاقی محکمے بلکہ صوبائی محکمے بھی شامل کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت صنعتی ترقی کے لیے ملکی و غیرملکی سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کر رہی ہے، سرمایہ کاروں کے لیے ہرممکنہ آسانی پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پورٹل کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت و مربوط کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے، پورٹل کا قیام و فعالی مقرر کردہ وقت میں یقینی بنائی جائے.