پی ٹی آئی کے تین سالہ دورمیں 1753کلومیٹرسڑکیں تعمیر ہوئیں‏، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

پی ٹی آئی کے تین سالہ دورمیں 1753کلومیٹرسڑکیں تعمیر ہوئیں‏، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

اسلام آباد :وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ27.32ارب کی لاگت سے 69 کلومیٹر موٹروےکی تکمیل سے لاہور تا کھاریاں سفر میں ایک گھنٹے کی کمی آئے گی،5 انٹر چینج، 5 فلائی اوورز، 21 کلو میٹر سروس روڈ اور کئی ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی،وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنی وزارت کی بہترین 3 سالہ کارکردگی کا ن لیگ کی حکومت کے ساتھ تقابلی جائزہ پیش کیا ہے،مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے پہلے تین سالوں (2013-16) کے دوران 645کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہوئیں۔ جمعرات کو اپنےٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تین سالہ دور (2018-2021)میں 1753کلومیٹرسڑکیں تعمیر ہوئیں‏،پی ٹی آئی کے تین سالوں میں 161.264ارب کا ریونیو حاصل کیا گیا۔اس کے مقابلے میں ن لیگ تین سالوں میں 73.54ارب کا ریونیو اکٹھا کرسکی۔ پی ٹی آئی نے ان تین سالوں میں 119.27فیصد اضافی ریونیو اکٹھا کیا جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے پہلے تین سالوں میں 858 کلومیٹر کے روڈ کے منصوبے بنے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پہلے تین سالوں میں 6118کلومیٹر کے منصوبے بنے (12منصوبوں پر کام شروع ہے جبکہ 19منصوبوں پر رواں مالی سال میں کام شروع ہوجائے گا‏)۔ تین سالوں میں 5 ارب روپے سے زائد لاگت کی اراضی سے قبضے واگزار کرائے گئے،ن لیگ کے دور میں اس پر کام نہیں کیا گیا۔ احتساب اور آڈٹ ریکوری میں تین سالوں کے دوران 16ارب روپے سے زائد وصول کیے گئے ،ن لیگ دور میں اس پر کام نہیں کیا گیا.