گلوکارہ نازیہ حسن کی 55ویں سالگرہ منائی گئی

گلوکارہ نازیہ حسن کی 55ویں سالگرہ منائی گئی

اسلام آباد :گلوکارہ نازیہ حسن کی 55ویں سالگرہ منائی گئی ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز مرحوم گلوکارہ نازیہ حسن کے چاہنے والوں نے ان کی 55ویں سالگرہ منائی۔

نازیہ حسن کے گیتوں کی مقبولیت اور مداحوں کی ان سے محبت اور عقیدت آج بھی اسی طرح برقرار ہے۔نازیہ حسن3اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنا بچپن اور نوجوانی کراچی اور لندن کے تعلیمی اداروں میں گذاری۔نازیہ کی شہرت کا سفر 15برس کی عمر میں انکے ایک مشہور گیت سے شروع ہوا جس کے بول تھےآپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے ۔

نازیہ حسن کو پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے انہوں نے پاکستانی موسیقی میں مغربی انداز متعارف کروایا اور اپنی بہترین پرفارمنس کے نتیجے میں رائڈ آف پرفارمنس، بیسٹ فی میل پلے بیک ،15گولڈ ڈسکس سمیت متعدد ایوارڈز موصول کیے۔واضح رہے کہ نازیہ حسن 35برس کی عمر میں پھیپھڑوں کے کینسرمیں مبتلا ہوکرلندن کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئی تھیں