سیلز ٹیکس اورانکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں کی تعدادمیں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا،چئیرمین ایف بی آر

سیلز ٹیکس اورانکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں کی تعدادمیں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا،چئیرمین ایف بی آر

اسلام آباد :چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) محمد جاویدغنی نے کہاہے کہ رواں سال سیلز ٹیکس اورانکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں کی تعدادمیں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ہفتہ کوایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ گزشتہ سال ایک لاکھ،67 ہزار،769 ہزارٹیکس دہندگان نے سیلزٹیکس ریٹرنز جمع کرائے تھے جبکہ رواں سال فروری کے اختتام تک یہ تعداد بڑھ کوایک لاکھ، 79 ہزار،584 ہوگئی ہے، اس طرح سیلزٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعدادمیں 7.04 فیصدکااضافہ ہواہے۔انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سال سیلزٹیکس گوشواروں کے ساتھ حاصل شدہ ٹیکس کاحجم 536 ارب روپے تھا جو رواں سال بڑھ کر624 ارب ہوگیاہے، رواں سال سیلزٹیکس گوشواروں کے ساتھ جمع کردہ ٹیکس کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں 16.41 فیصداضافہ ہواہے۔

انہوں نے بتایا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے والوں کی تعداد میں رواں سال 8 فیصداضافہ ہواہے، گزشتہ سال 2.6 ملین شہریوں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کئے تھے جو رواں سال بڑھ کر2.8 ملین ہوگئے ہیں۔انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ ٹیکس اداکرنے کی شرح میں رواں سال کے دوران گزشتہ سال کے مقابلہ میں 54 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔

گزشتہ سال انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ 33 ارب روپے کاٹیکس جمع کرایا گیا، رواں سال گوشوارہ جات کے ساتھ اداکردہ ٹیکس کاحجم بڑھ کر51 ارب روپے ریکارڈکیاگیاہے