اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو عام آدمی کی دسترس میں رکھنے کیلئے ایک جامع حکمتِ عملی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے

ڈیمانڈ اور سپلائی میں توازن کیلئے شارٹ ٹرم،مڈ ٹرم اور لونگ ٹرم پالیسی ترتیب دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں پچھلے ماہ کی نسبت آلو کی قیمت95روپے سے کم ہو کر53 روپے،ٹماٹر کی قیمت137روپے سے کم ہوکر99 روپے اور پیاز کی قیمت66روپے سے کم ہو کر45 روپے ہوگئی ہے

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو عام آدمی کی دسترس میں رکھنے کیلئے ایک جامع حکمتِ عملی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے

لاہور:اسپیشل سیکرٹری زراعت (مارکیٹنگ) پنجاب سید وقارحسین نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو عام آدمی کی دسترس میں رکھنے کیلئے ایک جامع حکمتِ عملی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ڈیمانڈ اور سپلائی میں توازن کیلئے شارٹ ٹرم،مڈ ٹرم اور لونگ ٹرم پالیسی ترتیب دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں پچھلے ماہ کی نسبت آلو کی قیمت95روپے سے کم ہو کر53 روپے،ٹماٹر کی قیمت137روپے سے کم ہوکر99 روپے اور پیاز کی قیمت66روپے سے کم ہو کر45 روپے ہوگئی ہے۔اسپیشل سیکرٹری زراعت نے کہا کہ تمام چیئرمین و ممبران مارکیٹ کمیٹی زرعی منڈیوں میں اجناس کی نیلامی کی روزانہ کی بنیاد پر خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔سید وقار حسین نے مزید کہا کہ ایگریکلچر مارکٹینگ زرعی منڈیوں کے نظام کو براہ راست مانیٹر کرتا ہے اور منڈیوں کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر کاشتکاروں کی سہولت کیلئے ویب سائٹ (www.aims.pk) پر اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔