عوام کو معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں اس لئے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں: جہانزیب خان کھچی

پنجاب حکومت کا لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ لائق ِ تحسین ہے۔اس سے لاہور کے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی:صوبائی وزیر

عوام کو معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں اس لئے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں: جہانزیب خان کھچی

لاہور:صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری سفری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں اس لئے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے آج یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ لائق ِ تحسین ہے۔اس سے لاہور کے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بین الاقوامی معیار کا نیا بس ٹرمینل بنانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔پراجیکٹ کے اگلے مرحلے میں فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے۔جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ الیکٹرک بسوں کی خریداری کیلئے ضروری امور نمٹائے جارہے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی واقع ہوگی۔