ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی دریاخان سرکل عامر عباس شیرازی کی تھانہ دلیوالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی دریاخان سرکل عامر عباس شیرازی کی تھانہ دلیوالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

بھکر :  ڈی ایس پی دریاخان سرکل عامر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو سستا اور فوری انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ دلیوالہ  میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایس ایچ او تھانہ دلیوالہ SI ذعیم مہدی ، جملہ تفتیشی آفسران تھانہ دلیوالہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمن خان کی ہدایت پر عوامی ریلیف کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ کا بول بالا، سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی ،امن و امان کا قیام، عوام کا تحفظ، ظالم کو کیفرِ کردار تک پہنچانا اور مظلوم کی داد رسی میری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد باقاعدگی سے جاری رہے گا۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر وقت عوام کے لئے کھلے ہیں۔ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلان  نے اپنے اپنے مسائل پیش کیے۔ ڈی ایس پی نے  موقع پر ہی ان کے حل کے لیے متعلقہ پولیس آفیسرز کو ضروری ہدایات جاری کیں ۔