اقرا عزیز نے وجاہت حسین کو پاکستان کا سنجے لیلا بھنسالی قرار د ے دیا

اقرا عزیز نے وجاہت حسین کو پاکستان کا سنجے لیلا بھنسالی قرار د ے دیا

جیو ٹی وی کے ڈرامے ’خدا اور محبت‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقرا عزیز نے ڈرامے کے ہدایت کار وجاہت حسین کو پاکستان کا سنجے لیلا بھنسالی قرار دے دیا۔  اقرا عزیز نے ’ خدا اور محبت‘ کی ٹیم کی ایک تصویر سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی اور ڈرامے میں کام کے حوالے سے تجربہ بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ’خدا اور محبت‘ میں کام کرنے کا سفر ایک حسین لمحہ ہے، اس ڈرامے میں شامل ہونے پر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی  شکرگزار ہوں۔ اقرا عزیز نے ڈرامے کے ہدایت کار کی تعریف میں لکھا کہ وجاہت حسین آپ پاکستان کے سنجے لیلا بھنسالی ہیں، آپ کی خاص بات یہ ہے کہ آپ کسی بھی سین کو غیر معمولی بنانے کی مہارت رکھتے ہیں۔  انہوں نے ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فیروز خان سے متعلق کہا کہ آپ کے ساتھ کام کرکے مجھے خوشی سی ہوئی ہے. آخر میں انہوں نے یہ اُمید ظاہر کی کہ یہ پراجیکٹ بھی مستقبل کے دیگر پراجیکٹ کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔