تما م زونل ایڈمنسٹریٹرز کو  پیپرا رولز کے تحت زونل سطح پر ٹھیکہ سکیورٹی کیلئے کارروائی مکمل کرنے کے احکا مات

 وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت اور وزیر اوقاف کے اصلاحتی اقدامات کو اپناتے ہوئے محکمہ سے ماضی کے ہر قسم کے سیاسی اور اجارہ داری کلچر کا خاتمہ

تما م زونل ایڈمنسٹریٹرز کو  پیپرا رولز کے تحت زونل سطح پر ٹھیکہ سکیورٹی کیلئے کارروائی مکمل کرنے کے احکا مات

لاہور : ترجمان محکمہ اوقاف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اور وزیر اوقاف کے اصلاحتی اقدامات کو اپناتے ہوئے محکمہ سے ماضی کے ہر قسم کے سیاسی اور اجارہ داری کلچر کو ختم کیا جا چکا ہے۔جس کی بنا پر محکمہ اوقاف کو دیگر محکموں کے لئے رول ماڈل بنا دیاگیا ہے۔ صوبہ بھر کے تمام درباروں پر پرانے سکیورٹی کمپنیوں کے گارڈز اپنے فرائض میں مصروف عمل ہیں۔ نئے ٹھیکہ جات کے سلسلہ میں دیگر سکیورٹی کمپنیوں سے عمل درآمد جاری ہے۔ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب نے ٹھیکہ برائے سکیورٹی زونل کی سطح پرڈی سینٹرلائزڈکرنے کی منظوری دی ہوئی ہے۔

اس سلسلہ میں تما م زونل ایڈمنسٹریٹرز کو  پیپرا رولز کے تحت زونل سطح پر ٹھیکہ سکیورٹی کیلئے کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔گزشتہ ماہ سے تمام زونل ایڈمنسٹریٹرز کو ٹھیکہ سکیورٹی کی بابت کارروائی چار ہفتہ میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی بذریعہ مراسلہ جاری کی جا چکی ہے۔مزید برآں گزشتہ ماہ سے ہی ٹھیکہ سکیورٹی منظور کرنے اور کمپنی کو سروسز کے محاز ادائیگی کرنے کے اختیات بھی زونل ایڈمنسٹریٹرز اوقاف کو تفویض کر دئیے گئے ہیں۔

اس سلسلہ میں زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی زونل کمیٹی گوجرانوالہ اورمحکمانہ جائزہ و نگرانی کمیٹی صدر دفتر لاہور کی سفارشات کے مطابق ٹھیکہ سکیورٹی گوجرانوالہ زون میسر ز ویل ویشرز سکیورٹی سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کو حسب شرائط ٹینڈر ڈاکیومنٹس بشمول جملہ ٹیکسز مبلغ 24,999/- روپے (چوبیس ہزار نو صد ننانوے روپے صرف)فی سکیورٹی گارڈ ماہوار فوری طور پر ایک سال کیلئے منظوری دے دی گئی ہے۔ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف زونل کمیٹی فیصل آباد کی سفارشات اورمحکمانہ جائزہ و نگرانی کمیٹی صدر دفتر لاہور کی سفارشات کے مطابق ٹھیکہ سکیورٹی فیصل آباد زون میسر ز جی بی سکیورٹی سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کو حسب شرائط ٹینڈر ڈاکیومنٹس بشمول جملہ ٹیکسز مبلغ 24,500/- روپے (چوبیس ہزار پانچ صد روپے صرف)فی سکیورٹی گارڈ ماہوار فوری طور پر ایک سال کیلئے منظوری دے دی گئی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر اوقاف داتا دربار ؒ لاہورکی بمطابق رپورٹ دفتر زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف داتا دربار ؒ لاہورٹھیکہ سکیورٹی کی کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور ٹھیکہ سکیورٹی فاسٹ پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی کو ایوارڈ کیا جا چکا ہے۔ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف زونل کمیٹی ڈیرہ غازی خان کی شکایات ازالہ کمیٹی کا اجلاس جناب ڈائریکٹر فنانس اوقاف کی سربراہی میں منعقد کیا جا چکا ہے۔متعلقہ کمپنی کے اعتراضات میرٹ پر نہ ہونے کی بنیاد پر داخل دفتر کرتے ہوئے مزید کارروائی کیلئے زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ڈیرہ غازی خان کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور زون کی جانب سے ٹینڈر کی کارروائی مکمل کی جا چکی ہے اور مختلف کمپنیز کی جانب سے اعتراضات موصول ہوئے ہیں جس پر کارروائی کیلئے زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور کو ہدایت جاری کی جا چکی ہے۔

زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف پاکپتن کی رپورٹ کے مطابق فنانشل بڈگزشتہ ماہ کو کھولی گئیں تھیں لیکن کارروائی بابت ٹھیکہ سکیورٹی فنانشل بڈز میرٹ پر نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کردی گئی اور دوبارہ ٹھیکہ سکیورٹی کی کارروائی کیلئے اشتہار شائع کروائے جانے کی بابت کارروائی جاری ہے۔ایڈمنسٹریٹر اوقاف بادشاہی مسجد لاہورکیEvaluation Reportپیپرا کی ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کی جاچکی ہے اور بمطابق رپورٹ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف مختلف کمپنیز سے اعتراضات موصول ہوئے ہیں جس پر مزید کارروائی جاری ہے۔ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف ملتان کی رپورٹ کے مطابق ٹھیکہ سکیورٹی کا دوبارہ اشتہار شائع ہو چکا ہے اوررواں ماہ کے دوسرے ہفتہ میں ٹیکنیکل بڈز کھولی جائیں گی جبکہزونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف بہاولپورملتان زون کے ساتھ منسلک ہے۔