دبئی، اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں 14فروری سے بحال ہوں گی

دبئی، اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں 14فروری سے بحال ہوں گی

متحدہ عرب امارات میں اسکولوں کی تعلیمی سرگرمیاں 14فروری سے بحال ہو جائیں گی۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ تعلیم کی جانب سے اسکولوں کے کھولنے سے متعلق  بیان جاری کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں 14فروری سے بحال ہوں گی، متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی مرحلہ وار ہوگی۔متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ اسکولوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ سے متعلق اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔