صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کانور تھیلیسیمیاء فاؤنڈیشن کا دورہ

تھیلیسیمیاء اور ہیموفیلیا میں مبتلا بچوں کی عیادت اور تحائف تقسیم کیے صوبائی وزیر کی عوام سے خون وغیرہ کے زیادہ سے زیادہ عطیات کی اپیل

صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین کانور تھیلیسیمیاء فاؤنڈیشن کا دورہ

لاہور : صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے گزشتہ روز لاہور میں قائم نور تھیلیسیمیا ء فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور تھیلیسیمیااور ہیمو فیلیا میں مبتلا بچوں کی عیادت کی اور ان میں تحائف بھی تقسیم کیے۔ صوبائی وزیر نے نور تھیلیسیمیا ء فاؤنڈیشن میں قائم جدید لیبارٹری کا معائنہ بھی کیا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ صوبہ بھر میں بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو قائم  کیا گیا ہے۔ حکومت دکھی عوا م کی خدمت کو یقینی بنانے کے لئے رفاعی تنظیموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنارہی ہے۔ڈائریکٹر نور فاؤنڈیشن سجاد چیمہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہا۔

صوبائی وزیر کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ سینٹر میں 425بچے زیر علاج ہیں جبکہ او پی ڈی میں روزانہ نئے مریض آتے رہتے ہیں۔صوبائی وزیرنے کہا کہ میں گاہے بگاہے مختلف رفاہی تنظیموں کا دورہ کرتا رہتا ہوں۔انہوں نے نور تھیلیسیمیا ء فاؤنڈیشن کے تھیلیسمیا اور ہیموفیلیاکے مرض میں مبتلا بچوں کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں کا دورہ کرکے بے حد خوشی ہوئی ہے جس طرح یہ تنظیمیں دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے وہ یقینی طور پر قبل تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت پنجاب فلاحی کام کرنیوالے اداروں کو ہر ممکن تعاون کا فراہم کرے گی۔