لاہور قلندرز نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دے دی

لاہور قلندرز نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دے دی

کراچی(سپورٹس ڈیسک):  پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کے نویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔پاکستان سپرلیگ کا نواں میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا گیا، جس میں زلمی کی قیادت وہاب ریاض جبکہ قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی نے کی۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور 94 رنز کی شراکت داری قائم کی، اسی دوران عبد اللہ شفیق 41 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جو 114 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، انہوں نے 38 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔

بعد ازاں کامران غلام اور محمد حفیظ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 159 تک پہنچایا تو کامران غلام 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے پھر ڈیوڈ ویزے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔