علیزے شاہ کا اپنی اسموکنگ ویڈیو لیک ہونے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ

علیزے شاہ کا اپنی اسموکنگ ویڈیو لیک ہونے پر قانونی کارروائی کا فیصلہ

کراچی(شوبز ڈیسک):  اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنی اسموکنگ (سگریٹ نوشی) کی ویڈیو کے پھیلاؤ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر اسموکنگ کررہی تھیں۔ علیزے شاہ کو دیکھ کر لگ رہا تھا کہ یہ ویڈیو ان کے علم میں لائے بغیر یا ان کی اجازت کے بغیر بنائی جارہی ہے بعد ازاں یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اب علیزے شاہ نے اپنی ویڈیو کے پھیلاؤ کے خلاف  قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا ہے۔ حال ہی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بغیر کسی کی اجازت کے اس کی ویڈیو بنانے اور پھر اسے سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کرنے کی صورت میں ہونے والے نتائج سے آگاہ کیا۔