بھارتی اداکار جان ابراہم اہلیہ سمیت کورونا کا شکار

بھارتی اداکار جان ابراہم اہلیہ سمیت کورونا کا شکار

ممبئی (شوبز ڈیسک): بالی ووڈ کے معروف اداکار جان ابراہم اہلیہ سمیت عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ جان ابراہم نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔ اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’میرا اور میری اہلیہ پریا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد ہم نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کردیا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد، ہم نے دوسرے لوگوں سے رابطے ختم کردیے ہیں۔‘ دوسری جانب جان ابراہم نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُنہیں اور اہلیہ کو کورونا وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔‘ جان ابراہم نے یہ بھی بتایا کہ ’وہ اور اُن کی اہلیہ دونوں نے کورونا ویکسین لگوائی ہوئی ہیں۔‘