ٹائیگرز فورس کا قیام وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی قدم ہے،وزیر اعلی پنجاب ٹائیگرز فورس کی خود نگرانی کریں گے حسین جہانیاں

آج  ضلعی انتظامیہ جانیوال کے زیر اہتمام کبیروالا میں کورونا ٹائگرز فورس سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں پر مشتمل اتنی بڑی فورس بنائی گئی ہے

ٹائیگرز فورس کا قیام وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی قدم ہے،وزیر اعلی پنجاب ٹائیگرز فورس کی خود نگرانی کریں گے حسین جہانیاں

لاہور: صوبائی وزیر برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حسین جہانیاں گردیذی نے کہاہے کہ ٹائیگرز فورس کا قیام وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی قدم ہے۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ٹائیگرز فورس کے ذمہ لگائے گئے کاموں کو خود مانیٹر کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج  ضلعی انتظامیہ جانیوال کے زیر اہتمام کبیروالا میں کورونا ٹائگرز فورس سے متعلقہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوانوں پر مشتمل اتنی بڑی فورس بنائی گئی ہے۔

ٹائیگرز فورس کے اراکین حکومتی ہدایات کے مطابق کام کریں گے۔ حسین جہانیاں نے کہا کہ ٹائیگرز فورس کے امید کرتے ہیں کہ جو اعتماد وزیر اعظم پاکستان نے نوجوانوں پر کیا ہے  وہ اس پر پورا اتریں گے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر شیرازی سمیت،اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا غلام مصطفی،ضلعی صدر پی ٹی آئی عمران ڈھول،پی ٹی آئی رہنماؤں اور ٹائیگرز فورس کے اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خانیوال نے کہا کہ ضلع خانیوال میں رجسٹرڈ ہونے والے ٹائیگرز فورس نوجوان ضلعی انتظامیہ کے بازو ہیں۔ رضاکاروں کو جو ذمہ داریاں دی جائیں انہیں احسن طریقہ سے پورا کریں۔ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں رضاکاروں کیلئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔