آؤٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن کی جائز شکایات کا ازالہ کریں گے میاں محمود الرشید

وزیرہاؤسنگ کی ڈی جی پی ایچ اے لاہور کواس حوالے سے اتھارٹی کی بورڈ میٹنگ جلد بُلانے کی ہدایت

آؤٹ ڈور ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن کی جائز شکایات کا ازالہ کریں گے میاں محمود الرشید

لاہور: وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید سے آوٹ ڈور ایڈورٹائزر ایسوسی ایشن لاہور کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں وفد کے اراکین نے وزیر ہاؤسنگ کو اپنے مسائل بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پرمشیر وزیراعلیٰ پنجاب آصف محمود اور ڈی جی پی ایچ اے لاہور مظفر خان بھی موجود تھے۔ میاں محمود الرشید نے اس موقع پر یقین دلایا کہ آوٹ ڈور ایڈورٹائزر ایسوسی ایشن لاہور کی جائز شکایات کا ازالہ کریں گے۔ وزیرہاؤسنگ نے اس ضمن میں  ڈی جی پی ایچ اے کو اتھارٹی کی بورڈ میٹنگ جلد بُلانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران پی ایچ اے لاہور کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ میاں محمود الرشید نے پی ایچ اے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔وزیرہاؤسنگ نیاورنج میٹرو ٹرین کے روٹ پر ہونے والی شجرکاری کے معیار کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اورنج ٹرین کے روٹ پر کی جانے والی شجرکاری کے معیار کو بہتر کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔