ایس ایم ای بینک کی نجکاری کاعمل مکمل کرنے میں نجکاری کمیشن کو معاونت فراہم کریں گے، وزیرخزانہ شوکت ترین کااجلاس سے خطاب

ایس ایم ای بینک کی نجکاری کاعمل مکمل کرنے میں نجکاری کمیشن کو معاونت فراہم کریں گے، وزیرخزانہ شوکت ترین کااجلاس سے خطاب

اسلام آباد :وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات شوکت ترین نے ایس ایم ای بینک کی نجکاری کاعمل مکمل کرنے میں نجکاری کمیشن کو معاونت فراہم کرنے کے عزم کااعادہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بات جمعرات کویہاں ایس ایم ای بینک کی نجکاری پرپیش رفت سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو، معاون خصوصی برائے ریونیوڈاکٹروقارمسعود، گورنرسٹیٹ بینک رضاباقر، وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک اورر نجکاری کمیشن کے سینئرافسران نے شرکت کی۔

وفاقی وزیرخزانہ کوآگاہ کیاگیا کہ بولی سے قبل کاعمل مکمل اورخواہش مندپارٹیوں کوشارٹ لسٹ کیاگیاہے۔نجکاری کمیشن کے بورڈ نے شارٹ لسٹ ہونے والوں سے ابتدائی مشاورت اورگفتگو بھی کی ہے تاکہ انہیں معمول کے طریقہ ہائے کار کی تکمیل کے ضمن میں سہولیات فراہم کی جاسکے،نجکاری کمیشن نے وزیرخزانہ کوایس ایم ای بینک کے ایکویٹی ضروریات سے آگاہ کیا،

وزیرخزانہ نے معاون خصوصی ریونیوکو ضروریات کاجائزہ لینے اوربینک کے بیلنس شیٹ کومضبوط بنانے کیلئے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی۔وزیرنجکاری محمدمیاں سومرونے اجلاس میں بتایاکہ وہ ممکنہ سرمایہ کاروں سے مستقل رابطے میں ہیں اورنئی پیش رفت سے وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک اوردیگرمتعلہ فریقوں کوآگاہ کیاجائیگا۔وزیرخزانہ نے نجکاری کمیشن کوایس ایم ای بینک کی نجکاری کاعمل مکمل کرنے میں معاونت فراہم کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔