بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا گیا، سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا گیا، سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر

اسلام آباد :وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی بہبود و تخفیف غربت و سینیٹر ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا گیا، بائیو میٹرک سسٹم کےذریعے مالی معاونت فراہم کی جائے گی، وسیلہ تعلیم پروگرام کو ڈیجیٹل کردیا ہے، احساس کفالت، احساس وسیلہ تعلیم، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام اوراحساس نشو و نما پروگرام حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئےہیں۔

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نےکہا کہ بی آئی ایس پی ایک ایکٹ کے تحت قائم ہوا تھا اور یہ آج بھی موجودہے، اس کا نام تبدیل نہیں کیا گیا، عدالت کے حکم پر شخصیات کی تصاویر اس پروگرام سے ہٹائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام کا دائرہ 50 اضلاع سے بڑھا کر 150 اضلاع تک کر دیا گیا ہے اور اس سے کرپشن کا خاتمہ کیا گیا ہے، آئوٹ سورسنگ ماڈل بھی ہم نے ختم کر دیا ہے کیونکہ اس سےاین جی اوز کو بھاری ٹھیکے دیئے جاتے تھے،

اس کی آپریشنل لاگت بھی 8 فیصدسے کم کر کے 3 فیصد کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر ڈیبٹ کارڈ کی جگہ نیا پروگرام شروع کیا گیا ہے جس سےبائیو میٹرک کے ذریعے امداد ملے گی