ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2028 کیس، 92 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2028 کیس، 92 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد :گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 92 اموات ہوئیں جن میں سے 36 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں

۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 ہزار 28 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 58 فیصد,لاہور میں 33 فیصد,پشاور میں 30 فیصد اور بہاولپور میں 36 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 35 فیصد،بہاولپور میں 33 فیصد،گوجرانوالہ میں 36 فیصد اور ملتان میں 43 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 51 ہزار 523 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 15 ہزار 8, پنجاب میں 21 ہزار 178، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 309، اسلام آباد میں 4 ہزار 638، بلوچستان میں 1 ہزار 409،گلگت بلتستان میں 356 ، آزاد کشمیر میں 625 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 52 ہزار 574 ہو چکی ہے۔ بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹر پر 430 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 53 ہزار 99 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 19 ہزار 344، بلوچستان میں 25 ہزار 370، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 608، اسلام آباد میں 81 ہزار 446، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 33 ہزار 450، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 989 اور سندھ میں 3 لاکھ 20 ہزار 488 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار 22 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 73 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 3 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 10 ہزار 132 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 10 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 113 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 763 اموات،بلوچستان میں کل 285 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 549 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 33 لاکھ 67 ہزار 920 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 3 ہزار 927 مریض زیر علاج ہیں