وادی ہنزہ کے بچے بھی عمران عباس اور عائزہ خان کے مداح

وادی ہنزہ کے بچے بھی عمران عباس اور عائزہ خان کے مداح

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ٹی وی اسکرین جوڑی، اداکار عمران عباس اور اداکارہ عائزہ خان کے وادیٔ ہنزہ کے بچے بھی مداح نکلے۔اداکار عمران عباس آج کل پاکستان کی قدرتی مناظر سے سر شار حسین وادیوں کی سیر پر ہیں، اسی دوران عمران عباس کی ملا قات وادیٔ ہنزہ کے خوبصورت اور شرارتی بچوں سے ہوئی۔عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے، اس ویڈیو میں وہ راستے میں رک کر اسکول کے چند بچوں سے گفتگو کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو کےآغاز میں عمران عباس نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ وادیٔ ہنزہ کا لیٹریسی ریٹ (شرح خواندگی) 100فیصد ہے اور سارے بچے اسکول پڑھنے جاتے ہیں۔‘عمران عباس نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے حیرانی ہے کہ یہ بچے مجھےدیکھتے ہی پہچان گئے ہیں۔‘