آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا

اسلام آباد :محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم شمالی بلوچستان اورخیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع میں آندھی/ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا ہے۔ اس دوران بہاولپور میں 4، بھکر 3، خان پور ایک، روہڑی 4، مٹھی ایک، کوئٹہ 6، سبی 3، پنجگور 2، قلات، نوکنڈی اور چراٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی