عشروں تک اقتدار میں رہنے کے باوجود شریف خاندان نے انتخابی اصلاحات کو ترجیح نہ دی۔ فیاض الحسن چوہان

عشروں تک اقتدار میں رہنے کے باوجود شریف خاندان نے انتخابی اصلاحات کو ترجیح نہ دی۔ فیاض الحسن چوہان

لاہور : وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے انتخابی عمل میں اصلاحات کے حوالے سے شہباز شریف کے بیانات پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شریف خاندان نے ہمیشہ دکھاوے اور ذاتی تشہیر بازی کی بنیاد پر سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عشروں تک اقتدار کے مزے لینے کے باوجود شریف خاندان نے انتخابی اصلاحات کو ترجیح نہ دی۔ اس کا مقصد انتخابی نظام کی خرابیوں سے فائدہ اٹھا کر اقتدار حاصل کرنا تھا۔ فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت کی انگلی ہلا ہلا کر مسائل حل نہیں ہوتے۔ ساری دنیا الیکٹرونک الیکٹورل سسٹم کے استعمال کی جانب جا رہی ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کی EVM کی بات پر شہباز شریف کو معیشت اور بے روزگاری یاد آ گئی۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ شہباز شریف جانتے ہیں انتخابی اصلاحات سے شریف خاندان دھاندلی نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی طرح انتخابی اصلاحات کی طرف گامزن ہے کیوں کہ شفاف انتخابی عمل ہی حقیقی جمہوری عمل کے تسلسل کو یقینی بنا سکتا ہے۔