صوبائی وزیر سردار آصف نکئی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور  کا دورہ 

مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے عمل کو چیک کیا 

صوبائی وزیر سردار آصف نکئی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور  کا دورہ 

 قصور  : صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات سردار آصف نکئی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا دورہ مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا صفائی ستھرائی کے عمل کو چیک کیا۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیااور مریضوں سے مہیا کی جانے والی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔ کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

موسم کی تبدیلی کے ساتھ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے کسی بھی وقت ہنگامی صورتحال سے نمٹنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنی جانب سے تمام انتظامات مکمل رکھیں۔ انہوں نے کہا  کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔ عوام الناس کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔