میا ں اسلم اقبال کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا،صحتیابی کے بعد صوبائی وزیر نے سرکاری امور کی انجام دہی شروع کر دی

صوبائی وزیر کا اپنے حلقے کا دورہ، مختلف علاقوں میں سوگوار خاندانوں سے انکے پیاروں کے انتقال پر اظہار تعزیت

میا ں اسلم اقبال کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا،صحتیابی کے بعد صوبائی وزیر نے سرکاری امور کی انجام دہی شروع کر دی

لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔صحتیابی کے بعد صوبائی وزیر نے سرکاری امور کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔ میاں اسلم اقبال نے اپنے صوبائی حلقے کادورہ بھی کیااور لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوئے۔اپنے حلقے کے مختلف علاقوں میں سوگوار خاندانوں سے انکے پیاروں کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے اس مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کاشکر ہے کہ  اس نے مجھے کورونا کی بیماری سے شفا دی۔

 میں صحت کے لئے دعائیں کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کاسفر پھر سے شروع کردیا ہے۔ عوام کی تکالیف کے ازالے اور مسائل کے حل کیلئے ان کے پاس پہنچوں گا۔عوام کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور کسی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔