ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان و ڈیرہ غازی خان ریجن محسن رفیق چوہدری نے آج ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ

انھوں نے بیرون شیڈ،وارڈر لائنز،انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ کا معائنہ کیا۔اسیران سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا ڈی آئی جی جیلز نیجیل ہذا کی سیکورٹی،ڈسپلن اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی

ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان و ڈیرہ غازی خان ریجن محسن رفیق چوہدری نے آج ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ

لاہور : ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان و ڈیرہ غازی خان ریجن محسن رفیق چوہدری نے آج ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ کیا۔انھوں نے بیرون شیڈ،وارڈر لائنز،انتظار گاہ اور ملاقات شیڈ کا معائنہ کیا۔اسیران سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ ڈی آئی جی جیلز نیجیل ہذا کی سیکورٹی،ڈسپلن اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انھوں نے سیکورٹی ہدایات و ڈسپلن میں غفلت اور لا پرواہی برتنے کی بابت جیل گیٹ پر تعینات وادڈر سلیم عباس کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔این آر ٹی سی اور پی ایم آئی ایس کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی جیلز محسن رفیق چوہدری نے جیل ہسپتال کا وزٹ کیااور قرشی فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کردہ ڈسپنسری کا معائنہ کیا۔ جیل ملازمین کا سروس ریکارڈ چیک کیا اور انہیں کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی جیلز بیرون جیل سٹاف کالونی گئے اور اندرون وبیرون نصب شکایات بکسز کھلواے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ ظہیر ورک بھی اس موقع پر موجود تھے۔