ڈپٹی کمشنر محمد طاہروٹوکی زیر صدارت ضلع  کونسل ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد

جس میں وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے کھیل رائے تیمور حیات بھٹی اور صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمّد اسلم بھروانہ نے خصوصی شرکت کی

ڈپٹی کمشنر محمد طاہروٹوکی زیر صدارت ضلع  کونسل ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد

لاہور: ڈپٹی کمشنر محمد طاہروٹوکی زیر صدارت ضلع  کونسل ہال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر صوبائی وزیر برائے کھیل رائے تیمور حیات بھٹی اور صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر محمّد اسلم بھروانہ نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سمیت محکمہ پولیس، محکمہ صحت،  تعلیم، اور محکمہ مال کے افسران بھی شریک تھے۔  اس کے علاوہ سائلین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلعی سطح پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

جس کا مقصد  عوام و الناس کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی کہ وہ عوام کے مسائل  کو فوری حل کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ  حکومت پنجاب کے وڑن کے مطابق عوام کی خدمت اسی طرح جاری رہیگی۔صوبائی وزیر کوآپریٹو مہر  محمّد اسلم بھروانہ نے کہاکہ عوام کے مسائل حل کر کے انہیں ریلیف دیا جائے۔

تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور محنت سے ادا کریں  اور سائلین کے مسائل حل کرنا اپنا فرض سمجھیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹونے کہا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے  وڑن کے مطابق کھلی کچہری کامقصد عوام کے مسائل کا حل جلد از جلد ممکن بنانا ہے اور کھلی کچہری میں شکایات کا ازلہ کرکے عوام کی مشکلات کو  کم کیا جا رہا ہے اورعوام کو انکی دہلیز پر فوری اور موقع پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر موجود افسران کو احکامات جاری کئے۔سائلین نے حکومت کے اس اقدام کو عوام کے لئے احسن قرار دیا۔