ایڈ منسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو کا عرس کے سلسلہ میں دربار احاطہ اور دیگر مقامات کی چیکنگ کے لئے اچانک دورہ

دربار کے تمام داخلی دروازوں کی تزئین و آرائش کر کے انہیں خوبصورت بنایا جائے گا پاپوش اجرت اور سائیکل سٹینڈ و کار پارکنگ اجرت زیادہ طلب کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جا ئیں گے زائرین کی طرف سے ایسی کسی بھی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے گا

ایڈ منسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو کا عرس کے سلسلہ میں دربار احاطہ اور دیگر مقامات کی چیکنگ کے لئے اچانک دورہ

لاہور: ایڈ منسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو کا عرس داتا گنج بخش علی ہجویری کے سلسلہ میں دربار احاطہ اور دیگر مقامات کی چیکنگ کے لئے اچانک دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دربار کے تمام داخلی دروازوں کی تزئین و آرائش کر کے انہیں خوبصورت بنایا جائے گا۔ پاپوش اجرت اور سائیکل سٹینڈ و کار پارکنگ اجرت زیادہ طلب کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات عمل میں لائے جا ئیں گے۔ زائرین کی طرف سے ایسی کسی بھی شکایت پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے اوقاف عملہ،سکیورٹی گارڈز و دیگر اہلکاروں کی حاضری اور دربار کے گردو و جوار میں لگے کیمروں کی چیکنگ کی۔انہوں نے قانون نافذکرنے والے اداروں کوملحقہ آبادیوں میں مشکوک افراد کو فوری حراست میں لینے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے سکیورٹی گارڈز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس کی مدد سے نشئیوں اور جیب تراشوں سے علاقہ کو فوری پاک کرے۔

انہوں نے کہا کہداتا گنج بخش ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات شایان شان طریقہ سے منائی جائینگی۔عرس کے دورا ن پولیس،قومی رضاکار اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران اپنے فرائض انجام دیں گے۔سکیورٹی کے لئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایا گیا ہے۔ دودھ کی سبیل اور لنگر کی تقسیم  کے لئے پوائنٹس بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مانیٹرنگ روم کا بھی دورہ کیااور گرد و جوار میں لگے کیمروں کے ذریعے تمام انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔لنگر خا نوں اور پکوان گاہوں کی جگہوں کی بھی چیکنگ کی۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے پولیس اہلکاران،قومی رضاکاران اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے ا ہلکاران نے فرائض انجام دینا شروع کر دیا ہے۔

سکیورٹی کے لئے قرب و جوارا ور اطراف میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھایاگیا ہے جبکہ اس پورے عمل کی سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی باقاعدگی سے نگرانی عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارکنگ کے لئے بہتر انتظام عمل میں لایاجا رہا ہے۔ زائرین کو واک تھرو گیٹس سے گزارا جائے گا۔ زائرین کو کسی بھی قسم کی فوری طبی امدار کی فراہمی کے لئے ہسپتالوں میں انتظامات کر لئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عرس کے دنوں میں لنگر اور دودھ کے معیار کے سختی سے چیکنگ کی جائے گی۔