چائلڈ پروٹیکشن اور بچوں کے استحصال سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی کورس کا آغاز

سکول آف سٹریٹیجک سٹڈیز کی جانب سے سارہ احمد اعزازی طور پر ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ مقرر

 چائلڈ پروٹیکشن اور بچوں کے استحصال سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی کورس کا آغاز

لاہور: سکول آف سٹریٹیجک سٹڈیز کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن اور بچوں کے استحصال سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اس کورس کی لانچنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سکول آف سٹریٹیجک سٹڈیز نے چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کو اعزازی طور پر ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ مقرر کر دیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ وہ سکول آف سٹریٹیجک سٹڈیز کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن سے متعلقہ خصوصی کورس شروع کرنے پر ان کو کوشش کو سراہتی ہیں۔ یہ کورس بہت فائدہ مند ہے اور ہاؤس وائف اور گھریلو خواتین کیلئے بالکل فری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام لوگ یہ کورس ضرور کریں کیونکہ چائلڈ پروٹیکشن اور بچوں کو تشدد و زیادتی سے بچاؤ کے لیے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے۔