پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے دائر کار میں توسیع اور مزید وسائل دینے کا فیصلہ

اجلاس میں آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے. ایڈیشنل آئی جی  پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے اپنے محکمے کے متعلق بریفنگ دی: صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر

 پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے دائر کار میں توسیع اور مزید وسائل دینے کا فیصلہ

لاہور:صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کے دائر کار میں توسیع اور مزید وسائل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.وہ آج سول سیکرٹریٹ میں اپنی زیر صدارت اس حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے. ایڈیشنل آئی جی   پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے اپنے محکمے کے متعلق بریفنگ دی.  

راجہ بشارت نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے نئی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی منظوری کی تجویز زیر غور ہے.انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا تاہم وسائل کے باوجود کوتاہی برتنے والوں کو کسی قسم کی رعائیت نہیں دی جائے گی. اجلاس میں پنجاب پولیس کے 14 شہدائکے لیے خصوصی شہداء پیکج کی منظوری بھی دی گئی.