ایس ایچ او تھانہ بہل SI محمد نواز نے مجرم اشتہاری کیٹگری A گرفتارکر لیا

مسمی بنارس ولد ذوالقرنین قوم بلوچ سکنہ مورانی جنوبی بھکرجو مقدمہ نمبر 325/19 بجرم 392 ت پ تھانہ بہل کے اشتہاری تھے کو گرفتار کرلیا ھے

ایس ایچ او تھانہ بہل SI محمد نواز نے مجرم اشتہاری کیٹگری A گرفتارکر لیا

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکی ھدایات پر SHO تھانہ بہل SI محمد نواز نےکاروائی کرتے ھوئے مجرم اشتہاری کیٹگری A کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتارکرلیا۔مسمی بنارس ولد ذوالقرنین قوم بلوچ سکنہ مورانی جنوبی بھکرجو مقدمہ نمبر 325/19 بجرم 392 ت پ تھانہ بہل کے اشتہاری تھے کو گرفتار کرلیا ھے۔ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سرائے مہاجر SI غلام حسن نے 2 مجرم اشتہاری محمد عرفان ولد محمد اقبال،امان اللہ ولد احمد نواز سکنہ سرائے مہاجر کو گرفتار کرلیا۔مجرمان اشتہاری کی گرفتاری پر ڈی پی او بھکر نے SHO اور انکی پوری ٹیم کو شاباش دی اور مزید اشتہاری مجرمان کی جلد گرفتاری کی تاکید کی ہے۔