وزیراوقاف کا صدر انصاف ویلفئیر ونگ سنٹرل پنجاب کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے رہائش گاہ پر آمد

پیر سید سعید الحسن شاہ نے چوہدری سجاد مہیس کی والدہ کی مغفرت کیلیے دعا اور اہل خانہ سے دکھ کا اظہارکیا  دنیا میں اولاد کے لیے ماں باپ سب سے بڑی نعمت ہیں ماں نہ ہو تو دل کو دلاسہ دینے والا کوئی نہیں ہوتا اللہ تعالی نے ماں کے قدموں میں جنت رکھی اور باپ کو جنت کی چوکھٹ کا درجہ حاصل ہے

وزیراوقاف کا صدر انصاف ویلفئیر ونگ سنٹرل پنجاب کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے رہائش گاہ پر آمد

لاہور : صوبائی وزیراوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سید سعید الحسن شاہ نے سجاد مہیس کے آبائی گاؤں مہیس کلاں میں صدر انصاف ویلفئیر ونگ سنٹرل پنجاب چوہدری سجاد مہیس کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کے گھر تشریف لے گئے۔انہوں نے چوہدری سجاد مہیس کی والدہ کی مغفرت کے لیے دعاکی اور اہل خانہ سے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف نے کہا کہ اللہ کریم حضور اکرم ﷺ کے طفیل مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل کی تو فیق عطا فرمائے۔

صوبائی وزیراوقاف نے ماں باپ کی فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اولاد کے لیے ماں باپ سب سے بڑی نعمت ہیں ماں نہ ہو تو دل کو دلاسہ دینے والا کوئی نہیں ہوتا اور اگر باپ نہ ہو تو زندگی کی دوڑ میں اچھا مشورہ دینے والا کوئی نہیں ہوتا،اللہ تعالی نے ماں کے قدموں میں جنت رکھی ھے اور باپ کو جنت کی چوکھٹ کا درجہ حاصل ھے لہذا اولاد کی بہترین پرورش کے لیے دونوں کا ھونا ضروری ھے لیکن موت ایک حقیقت ھے جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا۔معروف سماجی شخصیت حافظ ذوالفقار مہیس و دیگر اس موقع پر موجو د تھے۔