فارن انٹرنیز کو مینٹل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے: مومن آغا

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے اسیران کے لیے قائم وارڈ کا بھی معائنہ کیا

فارن انٹرنیز کو مینٹل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے: مومن آغا

لاہور :ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب مومن آغا کی نے فارن انٹرنیز کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے مینٹل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ لاہور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ (ایڈمن) نے فارن انٹرنیز کو دی جانے والی سہولیات کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے اسیران کے لیے قائم وارڈ کا بھی معائنہ کیا۔

انھوں نے وارڈ کا معائنہ کرنے کے بعد آءجی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کو اسیران کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا نے کہا کہ فارن انٹرنیز کے لیے اس ہسپتال کے وارڈ میں واٹر کولر،بنیادی ضروریات سمیت واش رومز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے۔ انھوں نے مینٹل ہسپتال میں داخل فارن انٹرنیز کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا بھی جائزہ لیا اور اس کا شیڈول اور مینیو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری جیل خانہ جات رانا ذیشان شبیر، ڈی آءجی جیل ملک مبشر خان، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ہیلتھ را¶ تسلیم اور متعلقہ میڈیکل افسران بھی موجود تھے۔