ڈاکٹر نائمہ حامد نے چین سے انوائرمنٹل سائنس اور انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈیشنگ پیی کے زیر نگرانی ریسرچ ورک مکمل کرنے کے بعد حاصل کی

ڈاکٹر نائمہ حامد نے چین سے انوائرمنٹل سائنس اور انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

 ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب حامد جاوید اعوان کی صاحبزادی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی انوائرمنٹل سائنسز کی سابق طالبہ نائمہ حامد  نے چھونگ کونگ انسٹیٹیوٹ آف گرین انٹیلیجنٹ یونیورسٹی آف چائنیز اکیڈمی آف سائنسز عوامی جمہوریہ چین سے اینوایئرمینٹل سائنس اینڈ  انجینرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈیشنگ پیی کے زیر نگرانی ریسرچ ورک مکمل کرنے کے بعد حاصل کی۔ ڈاکٹر نائمہ حامد کے ریسرچ پیپرز ہائی امپکٹ میں انٹرنیشنل جرنلز میں شائع ہوئے، جہاں ان کے تحقیقاتی کام کو سراہا گیا۔