میاں اسلم اقبال سے فاطمہ گروپ کے چیئرمین فواد احمد مختار کی ملاقات

صوبائی وزیر کی فاطمہ گروپ کے چیئرمین کو نئے سیمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے این او سی کے جلد اجراء کی یقین دہانی پنجاب کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لئے سرمایہ کاری کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال

میاں اسلم اقبال سے فاطمہ گروپ کے چیئرمین فواد احمد مختار کی ملاقات

لاہور:صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے فاطمہ گروپ کے چیئرمین فواد احمد مختار نے ملاقات کی۔سول سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات کے دوران نئے سیمنٹ پلانٹ لگانے کے حوالے سے این او سی کے حصول کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔چیئرمین فاطمہ گروپ نے بتایا کہ ہمارا گروپ سیمنٹ سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری کا خواہش مند ہے لیکن این او سی کے حصول میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ میاں اسلم اقبال نے فاطمہ گروپ کے چیئرمین کو نئے سیمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے این او سی کے جلد اجراء کی یقین دہانی کرائی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لئے سرمایہ کاری کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔پنجاب حکومت نے صوبے میں نئی سرمایہ کاری لانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صوبے میں نئے سیمنٹ پلانٹ لگنے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔اس لئے این او سی کے اجراء میں متعلقہ محکموں کی جانب سے غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کار دوست ماحول پیدا کرنا اور سرمایہ کاری کو سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔