صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداور صدرپی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری کا شہر کے مختلف علاقوں کااچانک دورہ

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور اعجاز چوہدری نے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کیمپوں سمیت مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداور صدرپی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری کا شہر کے مختلف علاقوں کااچانک دورہ

لاہور: صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداور صدرپی ٹی آئی پنجاب اعجاز چوہدری کا شہر کے مختلف علاقوں کااچانک دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشداور اعجاز چوہدری نے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کیمپوں سمیت مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر س ایم ڈی ایل ڈبلیوایم سی ڈاکٹرشاہزیب،علی عامر،توفیق لودھی،متین الرحمن،حاجی اللہ دتہ،عبدالغفورپپو،ملک نسیم اکبراورنعیم بٹ موجودتھے۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے سنت نگر،آؤٹ فال روڈ،گاؤشالہ،کھوکھرٹاؤن اور پیرمکی شیش محل جبکہ اعجاز چوہدری نے اللہ ہو چوک جوہرٹاؤن اورمدینہ روڈ ٹاؤن شپ کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے انتظامات کاجائزہ لیا۔ایم ڈی لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر شاہزیب نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکو عیدالاضحی کے موقع پر شہرکوصاف ستھرارکھنے کیلئے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے ایل ڈبلیوایم سی کے انتظامات پراظہاراطمینان کااظہارکیا۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکااظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پرشہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔لاہوریوں سے عیدالاضحی کے موقع پر شہرکوگندگی سے پاک رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔ شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ایل ڈبلیو ایم سی کے تقسیم کردہ ویسٹ بیگز کے ذریعے کنٹینرز میں پھینکیں۔لاہورشہرکوصاف ستھرارکھنے کاعزم ہے۔لاہوری شہرکوصاف ستھرا رکھ کرمہذب شہری ہونے کاثبوت دیں۔