عید الاضحی پر حکومت کی انسداد کورونا کی حکمت عملی کامیاب رہی،بروقت سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی

ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے،عیدالاضحی کے ایس او پیز پر عمل کرنے پر شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں:عثمان بزدار

 عید الاضحی پر حکومت کی انسداد کورونا کی حکمت عملی کامیاب رہی،بروقت سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی

لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ عید الاضحی پر پنجاب حکومت کی انسداد کورونا کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے -بروقت سمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملی - اللہ تعالی کے فضل و کرم اور حکومت کے موثر اقدامات کے باعث کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے-انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 93197 مریض کورونا سے متاثر ہوئے۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے 82563 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اورپنجاب میں کورونا کے ایکٹو کیس 8486 رہ گئے ہیں -

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران24 مریض کورونا سے متاثر ہوئے۔پنجاب میں اب تک 739253 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران4 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں اب تک 2148 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے-انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے اورعیدالاضحی کے ایس او پیز پر عمل کرنے پر شہریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے -