ایریزونا میں امریکی پولیس خاتون نے رسی پھلانگنے کا دلچسپ مظاہرہ پیش کیا

پولیس کا کام تو مجرموں کو پکڑنا اور اُنہیں سزا دلونا یا پھر کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہوتا ہے لیکن جناب کچھ پولیس اہلکار ویڈیو میں دکھائی دینے والی ان پولیس خاتون کی طرح بھی ہوتے ہیں

ایریزونا میں امریکی پولیس خاتون نے رسی پھلانگنے کا دلچسپ مظاہرہ پیش کیا

ایریزونا میں امریکی پولیس خاتون نے رسی پھلانگنے کا دلچسپ مظاہرہ پیش کیا۔ پولیس کا کام تو مجرموں کو پکڑنا اور اُنہیں سزا دلونا یا پھر کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہوتا ہے لیکن جناب کچھ پولیس اہلکار ویڈیو میں دکھائی دینے والی ان پولیس خاتون کی طرح بھی ہوتے ہیں جو ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ تفریح بھی کرنا ضروری سمجھتے ہیں۔ امریکی ریاست ایریزونا سے تعلق رکھنے والی اس پولیس خاتون نے دو بچیوں کو رسی پھلانگنے کا کھیل کھیلتے دیکھا تو اُن کے پاس پہنچ گئی اور بچیوں کے ساتھ رسی پھلانگنے کا دلچسپ مظاہرہ پیش کیا۔ یوں ڈیوٹی سے ہٹ کر تفریح کرتی خاتون کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔س