نیشنل پولیس شہداءڈے کے موقع پر پولیس لائنز میں یاد گار شہدا ءپر گارڈ آف آنر پیش کیا

ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرر خالد محمود خان نے ہمراہ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد منیر بدر،ڈی ایس پی دریاخان سرکل عامر عباس شیرازی نے یاد گار شہداءپر پھول چڑھائے اورجوانوں کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی

نیشنل پولیس شہداءڈے کے موقع پر پولیس لائنز میں یاد گار شہدا ءپر گارڈ آف آنر پیش کیا

تفصیلات کے مطابق بھکر میں نیشنل پولیس شہداءڈے کے موقع پر پولیس لائنز میں یاد گار شہدا ءپر گارڈ آف آنر پیش کیااور ڈی ایس پی صاحبان نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر ڈی ایس پی ھیڈ کواٹرر خالدمحمود خان کا کہنا تھا کہ رواں سال کرونا وائرس کے خطرناک کی پیش نظر شہداءڈے کی تقریب کو محدود کیا گیا ہے۔جبکہ شہداءکے خاندانوں کو بھکر پولیس کی جانب سے تحائف اور راشن پیکج انکے گھروں تک پہنچایا گیا ہے۔

شہداءپولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں امن کی جو فضا ءقائم ہے اس کے پیچھے شہداءکی لازوال قربانیاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھکر پولیس کے 3 (شہید کانسٹیبل گل محمد، شہید کانسٹیبل غلام یٰسین،شہید کانسٹیبل شکیل احمد ناصر) نے دہشت گردوں،سماج دشمن عناصر اورمعاشرے کے ناسوروں سے لڑتے ہوئے اپنی قیمتی جانیں قربان کی ہیں،ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شہداءڈے کے موقع پرملک و قوم اور شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔