نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر شرح منافع 9.96 سے بڑھا کر 10.32 فیصد کیا گیا

نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

نیشنل سیونگز سرٹیفکیٹس کی شرح منافع میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر شرح منافع 9.96 سے بڑھا کر 10.32 فیصد کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 34 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 7.80 فیصد مقررکیا گیا ہے۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اکاؤنٹس پر شرح منافع 7.05 فیصد سے کم کرکے 6.87 فیصد مقررکیا گیا ہے۔ نئی شرح منافع کا اطلاق آج سے ہوگا۔