آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے عید الاضحی کی نماز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ادا کی

نماز عید اور فاتحہ خوانی کے بعد ملازمین میں عیدی بھی تقسیم کی

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے عید الاضحی کی نماز پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں ادا کی

لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیرنے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں جنہوں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ارض وطن کے امن کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اور ان بہادر سپوتوں کے اہل خانہ سے اظہار یک جہتی کیلئے سینئر افسران صوبے کی تمام ریجنز اورا ضلاع میں عید الاضحی کا دن انکے اہل خانہ کے ساتھ منائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ فیلڈافسران نے شہداء کے گھروں میں جاکر انکے اہل خانہ کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ محکمہ پولیس اور پوری فورس عید کے پر مسرت لمحات میں انکے شانہ بشانہ ہیں اور خوشی یا غمی کے کسی موقع پر انہیں ہرگز اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ صوبے کے تمام شہداء کے خاندانوں کو محکمے کی جانب سے عید گفٹس بھجوائے گئے ہیں اور مستقبل میں بھی انکی ضروریات کا خیال ترجیحی بنیادوں پر رکھا جائے گا۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں نماز عید کی ادائیگی کے بعدگفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید یاد گار شہداء پر سلامی دی اورپولیس لائنز کے ملازمین میں عیدی بھی تقسیم کی۔ اس موقع پرسی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی فاروق مظہر، ایڈیشنل آئی جی ریٹائرڈ سرمد سعید، ایڈیشنل آئی جی (ریٹائرڈ)سہیل خان، ڈی آئی جی کامران خان، ڈی آئی جی سلمان سلطان رانا، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان احمد،ایس ایس پی کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد، اے آئی جی اطہر اسماعیل، ایس پی سیکیورٹی بلال ظفرسمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو عید کے دنوں میں شہر کی سکیورٹی کو بہتر سے بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی خدمت اور تحفظ کیلئے پولیس افسران و اہلکار ہائی الرٹ ہو کر فرائض سر انجام دیں۔