یوم شہدائے پولیس:وزیر اعلی عثمان بزدارکی ایچی سن کالج کے قریب یادگار شہدا آمد،پھولوں کی چادرچڑھائی،فاتحہ خوانی کی

شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، شہداء کے خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے شہید پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت، پولیس کے شہداء ہمارا مان ہیں:عثمان بزدار

یوم شہدائے پولیس:وزیر اعلی عثمان بزدارکی ایچی سن کالج کے قریب یادگار شہدا آمد،پھولوں کی چادرچڑھائی،فاتحہ خوانی کی

لاہور: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارآج یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شاہراہ قائد اعظم پر ایچی سن کالج کے قریب پولیس یادگار شہدا ء پر گئے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور پولیس کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی-وزیراعلیٰ نے شہید ہونے والے پولیس افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں دینے والے پولیس افسران او رجوانوں کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں -

پولیس کے شہداء ہمارا مان ہیں - یوم شہدائے پولیس بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے- شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-پنجاب حکومت شہید پولیس افسروں اور جوانوں کے اہل خانہ سے بھی مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے- شہداء کے خاندانوں کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی -پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی- شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان، انسپکٹرجنرل پولیس، سی سی پی اولاہور، سیکرٹری اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے-