موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ، بچوں سے ملاقات کی اور انہیں خصوصی لیکچر دیا

موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ، بچوں سے ملاقات کی اور انہیں خصوصی لیکچر دیا

لاہور :چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی خصوصی دعوت پر موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے آج چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیشن جج شاہدہ سعید، ممبر بورڈ آف گورنرز صوفیہ سوہیل، ڈائریکٹر پروگرام سی پی ڈبلیو بی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ قاسم علی شاہ بچوں کے ہاسٹلز میں گئے اور ان سے ملاقات کی۔ قاسم علی شاہ نے چائلڈ پروٹیکشن سکول میں زیر تعلیم بچوں کو خصوصی لیکچر بھی دیا۔ موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ نے بچوں کے لیے ڈیجیٹل اوئیرنیس کے حوالے سے خصوصی طور پر ڈاکومینٹری بنانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے بچوں سے جنرل نکاح کے سوالات کئے اور درست جوابات دینے پر تحائف تقسیم کیے۔ قاسم علی شاہ نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں بے سہارا بچوں کو دی جانے والی سہولیات کو سراہا۔ چئیر پرسن سارہ احمد نے قاسم علی شاہ کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔