چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنانے پر دوکاندار کو تعریفی سند دی گئی

 ایسے بہادر اور ذمہ دار شہری معاشرے کا بیش قیمتی سرمایہ ہیں: چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنانے پر دوکاندار کو تعریفی سند دی گئی

لاہور :چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کی جانب سے بچے کے اغواء کی کوشش ناکام بنانے پر پان شاپ کے مالک کو تعریفی سند دی گئی۔ لاہورمیں بچوں کو اغواء کرکیخ دو سے تین ہزار روپے میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔ اغوا کار بچوں کو  درباروں اورمزاروں پرموجود گداگروں کے  ہاتھوں معمولی رقم کے عوض  فروخت کرنے لگے  ہیں تاکہ ان کو بھکاری بنایا جا سکے۔ گذشتہ روز لاہور کے علاقہ ساندہ کے رہائشی نے ایک پانچ سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق ایک شخص ایک کم سن بچے کو بہلانے کے لئے پان شاپ پرچیزیں دلا نے لے کر آیا۔ پان شاپ کے مالک کو جب شک گزرا تو اس نے حاضردماغی سے کام لے کرمعصوم   بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی اور اسے پولیس کے حوالے کردیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد نے دوکاندار کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور اس کی حوصلہ افزائی کے لئے بیورو کی جانب سے تعریفی سند سے نوازا۔